English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل میں مولانا خالد ندوی غازیپوری کی آمد 

share with us

حضرت علی میاں ؒ کی طرح زمانہ کے چیلنجوں کے مقابلہ کے لیے تیار ہونا ہے :  طلباء سے خطاب 

بھٹکل 11/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا محمد خالد صاحب ندوی غازیپوری کی علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج آمد ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کے اعزاز میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے شجاعت، فراست اور حکمت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ مولانا نے اسکول کی نسبت کے متعلق کہا کہ حضرت علیؓ کی شجاعت اور فراستِ ایمانی سے ہم سب لوگ واقف ہیں۔ سینکڑوں افراد پر بھاری حضرت علیؓ کے خانوادہ سے ایک شخص پیدا ہوئے جنہو ں نے حکمت کے ساتھ ہندوستان میں اپنے دعوتی مشن کا آغاز کیا اور بہت ہی کم وقت دنیا کے کونے کونے تک ان کی بات پہنچی۔ مولانا نے زمانہ کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ اسی طرح طلباء کو بھی زمانہ کے چیلنجوں کے مقابلہ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مولانا نے اس موقع پر طلباء کو بڑی خوب لگن اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ اس سے قبل اسکول کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے مولانا نے کا تعارف کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا