English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلا میں زندگی کی تلاش، چین نے بڑی دوربین لانچ کر دی

share with us

:11جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)چین میں ہفتے کے روز دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس دوبین کا مقصد زمین سے باہر زندگی کی موجودگی کا سراغ لگانا ہے۔ یہ ٹیلی سکوپ پانچ سو میٹر آپیچر اسفیریکل یا فاسٹ کے نام سے قائم کی گئی ہے، تاہم عرف عام میں اسے ’اسکائی آئی‘ یا ’آسمان کی آنکھ‘ پکارا جاتا ہے۔ اس کا کل حجم فٹ بال کے تیس میدانوں کے برابر ہے۔ یہ دوربین جنوبی مغربی چینی صوبے گوئی زو میں نصب کی گئی ہے۔ سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس دوربین کی مدد سے غیرمعمولی سائنسی ڈیٹا جمع ہو گا، جب کہ اگلے تین سے پانچ برسوں میں یہ دوربین گریویٹینشل ویوز اور انٹرسٹیلر مالیکیولز سے متعلق بھی مفید معلومات مہیا کر سکے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا