English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی بزرگ کا رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال ، ویڈیو دیکھیں

share with us

کویت :11جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب کی رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال کرگئے، انھوں نے آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ کہی۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب نے منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ، ان کی زبان پر آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ تھی۔

فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب کے اللہ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

Embedded video

یاد سال 2017 میں انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں قرآن کریم کی سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔

الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی اور جب آیت نمبر 2 پر پہنچے ، جس میں اللہ تعالی کا فرمان ہے’’جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزماکر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے‘‘ تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی آیت مکمل کرنے سے پہلے گرپڑے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا