English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

share with us

عمان:08جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور نمازیوں کی گرفتاریاں ناقابل قبول اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی  جائے کم ہے۔

اردنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور غاصبانہ نظریات پر چل رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد ناقابل قبول اور مجرمانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔انہوں نے فلسطیی نمازیوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی عقائد کی حفاظت پر زور دیا۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد اقصیٰ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھی شدید مذمت کی اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے تمام نمازیوں کو فورا رہا کرنے پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا