English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے، یو اے ای وزیر تیل

share with us

 

متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان نہیں۔ خلیجی ریاست کے وزیر سہیل المزروئی کا کہنا ہے کہ اس وقت بظاہر جنگی صورت حال پیدا نہیں اور عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فراہمی کا سلسلہ معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ کشیدگی اور تناؤ کی صورت حال کی شدت میں کمی پیدا ہونے کی امید ہے۔ دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے عراقی تیل کی تنصیبات محفوظ رہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا