English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرنے کا فیصلہ

share with us

ریاض:04جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی نے زائرین کی نقل و حرکت میں پیش آنے والی دشواریوں کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ آنے جانے والوں کو مزید سہولیات مہیا کی جائیں۔

اس مقصد کے لیے مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کنگ عبداللہ روڈ (سرکلر روڈ 2) پر کنگ عبدالعزیز چوراہے سے گزرنے کا مسئلہ آسان کرنے کے لیے ایک پل اور چوراہے بنوانے شروع کر دیے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد مسجد نبوی ﷺ تک پہنچنے میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن اور امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک پہنچنے میں بھی سہولت مہیا کرنا ہے۔

مذکورہ پل 900 میٹر طویل ہوگا، ہر جہت میں 3 لائنیں ہوں گی جبکہ دو لائنیں ایکسپریس بسوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ سال کے 12 مہینے، 24 گھنٹے زائرین کے لیے کھلی رہتی ہے۔ مسجد میں مدینہ منورہ کے باشندوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ مملکت کے تمام علاقوں اور دنیا بھر سے زائرین مدینہ منورہ پہنچتے رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا