English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا سب سے بڑا اور جدید ترین جمالیات سے آراستہ واٹرفرنٹ

share with us

ریاض:04جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں سب سے بڑا اور جدید ترین جمالیاتی معیار سے آراستہ واٹر فرنٹ کا افتتاح کردیا گیا، منصوبے کی تکمیل میں خطیررقم خرچ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت جہاں خواتین کو ہرشعبے میں برابری کا حصہ دیا جارہا ہے وہیں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سعودی ساحل پر جدید ٹیکنالوجی اور جمالیاتی منظر سے آراستہ ملک کا سب سے بڑا واٹرفرنٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے ساحل پر 500 ملین ریال کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ اعلیٰ ترین برقی آلات اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے واٹرفرنٹ کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ 2.4 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مکمل کیا گیا۔ واٹر فرنٹ سبزہ زاروں اور شائقین کی جملہ ضروریات کی تکمیل کرنے والی سہولیات سے آراستہ ہے۔

عسیر کے گونر نے افتتاحی تقریب کے دوران انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کی بھی خوش خبری دی۔ خیال رہے کہ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان وژن 2030 کے تحت مملکت کو روشن خیالی کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا