English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کو وارننگ دے دی

share with us

ریاض:04جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ رکھنے والے تمام غیرملکیوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقامے کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید میں تاخیر کی گئی تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اقامہ کے میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید 3 دن کے اندر اندر کرائی جائے بصورت دیگر تاخیر کا جرمانہ ہوگا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحتی بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا۔

مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے ٹوئٹر پر پاسپورٹ انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ اقامہ ختم ہونے پر تجدید نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ کب سے نافذ ہوگا؟ ردعمل میں محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی۔

دریں اثنا سعودی انتظامیہ نے یہ بھی توجہ دلائی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکی اپنے اہل خانہ سمیت فنگرپرنٹس اور آنکھوں کے عکس پاسپورٹ آفس میں ریکارڈ کرائیں ورنہ شناختی ریکارڈ بلاک بھی ہوسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا