English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال 2019 : عرب ممالک کے بااثر رہنماؤں کی فہرست جاری

share with us

ماسکو:02جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) روسی ٹی وی نے عوامی سروے کی بنیاد پر عرب کے بااثر رہنماؤں کی فہرست جاری کردی جس میں ابوظبی کے حکمران پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق رشیا ٹوڈے ٹی وی نے خلیجی ممالک کے سال 2019 میں بااثر رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں عوامی ووٹنگ کی بنیاد پر ابو ظبی کے ولی عہد کو سرفہرست قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان 97 لاکھ 40 ہزار ووٹ کے ساتھ سرفہرست رہے، پولنگ میں 14 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مجموعی طور پر ابوظبی کے ولی عہد اور سربراہ 68.6 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے، دوسرے نمبر پر اردون کے سربراہ کنگ عبداللہ رہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تیسری پوزیشن حاصل کرسکے‘۔

اسی طرح مصر کے صدر عبداللہ فتح بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ الجزائر کے صدر عبدالمجدد اور تیونس کے صدر قیس سعید بھی پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق رہنماؤں کو رواداری، انسانیت اور فلاحی کاموں کی بنیاد اور عوام دوستی کی بنیاد پر صارفین نے ووٹ دیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا