English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں میوزیکل شو میں فنکاروں پر حملہ کرنے والے کو سزائے موت

share with us

ریاض:یکم جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عدالت نے میوزیکل کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رقص کرنے والے غیر ملکی طائفے پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے والے یمنی شخص کو سزائے موت سنا دی۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں تین فن کاروں کو چاقو گھونپنے والے مجرم کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی جب کہ مجرم کی معاونت پر ایک شخص کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم دونوں ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سعودی اخبار الاخباریہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور یمن میں القاعدہ جنگجوؤں سے رابطے میں تھا اور وہیں سے ملنے والے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 11 نومبر کو میوزیکل کنسرٹ میں فنکاروں پر حملہ کیا تھا۔ حملہ آور سعودی عرب میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کا سخت ناقد بھی ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں معاشی، ثقافتی اور سماجی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس کے تحت خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے اور میوزیکل کنسرٹ کی بھی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا