English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

share with us

ریاض:29دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہولناک سازش کو ناکام بنا دیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں دہشتگردانہ کارروائی کے ذریعے تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، دمام میں اسٹیٹ سیکورٹی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی دمام شہر میں چلا رہے تھے کہ کار کی نشاندہی کر کے اس کا پیچھا کیا گیا، دہشتگرد العند کے علاقے میں واقع ایک عمارت میں چھپ گئے اور فورسز کو دیکھ کر گولیاں چلا دیں۔

جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد مارے گئے جن کی شناخت احمد عبداللہ اور عبداللہ حسین النمر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک شدگان کی گاڑی سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد (آر ڈی ایکس) جو کہ فوجی مقاصد کے لیے مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے برآمد کر لیا گیا جب کہ ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا