English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی :عید قرباں کے لئے پختہ انتظامات کئے جائیں گے: وزیر اعلیٰ کی مسلم ارکان اسمبلی کو یقین دہانی

share with us

ممبئی:24اگست 2017(فکروخبر /ذرائع) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یہاں عید قرباں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں مسلم رکن پارلیمنٹ ، مسلم اراکین اسمبلی ، مسلم تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر کو یقین دلایا کہ عید قرباں کے موقع پر ریاست میں پختہ انتظامات کیئے جائیں گے نیز ریاست کے مسلمان پرامن طور پر اپنے مذہبی فریضہ کو ادا کریں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عید الاضحی کے تعلق سے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپنے سرکاری دفتر منترالیہ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس میں رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی ، اقلیتی امور کے وزیر ونود تاوڑے ، وزیر نقل و حمل دیواکر راوتے ، وزیر مویشی پالن مادھو جانکر ، بی جے پی ممبئی صدر و رکن اسمبلی آشش شیلار ، مسلم اراکین اسمبلی محمد عارف نسیم خان ، امین پٹیل ، ابو عاصم اعظمی ، ایڈوکیٹ وارث پٹھان ، اسلم شیخ ، بی جے پی ممبئی نائب صدر حیدر اعظم ، ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ ، جانوروں کی تنظیموں کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی ۔دوران میٹنگ مسلم اراکین اسمبلی و مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلی سے مختلف شکایت کی جس میں ریاست میں گئو رکشکوں کی دھاندلی اور دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر سابق اقلیتی امور وزیر و سینئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے وزیر اعلی سے کارپوریشن کی جانب سے تیار کیئے گئے قربانی ایپ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس ایپ میں جو تفصیلات دریافت کی گئی ہیں نیز اسے پر کرنا ایک دشوار گذار مرحلہ ہے لہذا جو حضرات ممبئی کے مویشی بازار دیونار سلاٹر ہاوس سے بکرا خریدتے وقت انہیں اس ایپ کو پر کرنا لازمی نہیں قرار دیا جائے ۔انہوں نے وزیر اعلی سے اس ضمن میں مختلف شکایت بھی کی جس پر وزیر اعلی نے میٹنگ میں موجود میونسپل کمشنر اجوئے مہتہ کو ہدایت جاری کی کہ اس ایپ کو پر کرنا لازمی نہیں قرار دیا جائے بلکہ اسے آپشنل قرار دیا جائے ۔اس کے علاوہ نسیم خان نے مہاراشٹر کے تھانہ ، بھیونڈی اور دیگر چیک ناکوں پر گئورکشکوں کی جانب سے قربانی کے ایام میں کی جانے والی دھاندلیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں سخت اقدامات جاری کرنے چاہیئے جس پر وزیر اعلی نے اعلی پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چیک ناکوں پر کسی بھی تنظیم سے وابستہ اراکین کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر اس قسم کی شکایت موصول ہوئی اور بروقت کارروائی نہیں کی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا