English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی کیس کو نمٹانے کے حوالے سے چین نے سعودی عرب کی تائید کر دی

share with us

دبئی:26دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے کیس کے ساتھ نمٹنے میں سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتا ہے۔

ترجمان کنگ شوانگ کے مطابق "چین نے خاشقجی کیس میں مملکت سعودی عرب کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا اور چین قانون کے مطابق اس کیس کو نمٹانے کے حوالے سے مملکت کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو اعتماد ہے کہ سعودی عدلیہ کے نظام میں اس کیس کو درست طور سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا