English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ میں 112 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

share with us

ریاض:25دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مکہ مکرمہ میں 112 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقوں میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 112 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 3 مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ چھاپے پیر اور منگل کی درمیانی شب مارے گئے تاکہ سب کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کارروائی غیر قانونی تارکین سے پاک مہم کے تحت کی گئی جس میں پولیس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون کی نظر سے چھپنے کے لیے دور دراز علاقوں کے علاوہ دیہی آبادیوں، پہاڑوں اور وادیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کا الشرائع، جعرانہ اور بئر الغنم تھانوں میں اندراج اور ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں شمیسی جیل بھیج دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا