English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: تین ماہ میں 6 لاکھ سے زائد ورک ویزوں کا اجرا

share with us

ریاض:21دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی حکومت نے مالی سال کے تیسرے کوارٹر کے دوران 6 لاکھ 6 ہزار ورک ویزے جاری کیے جو پہلے سہ ماہی کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سال 2019 کے تیسری سہ ماہی کے دوران چھ لاکھ 6 ہزار ورک ویزے جاری کیے جبکہ پہلے تین ماہ میں پانچ  لاکھ 52 ہزار 400 ورک ویزے جاری کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مرد ملازمین کے لیے چار لاکھ 98 ہزار جبکہ خواین کے لیے ایک لاکھ نوے ہزار ورک ویزوں کا اجرا کیا گیا جو تناسب کے حساب سے بالترتیب 82.1 اور 17.9 فیصد بنتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ویزوں میں 57.5 فیصد نجی اداروں کے تھے جن کے غیر ملکی ملازمین کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 48 ہزار 900 کے قریب ہے۔

اسی طرح سرکاری اداروں کے لیے 2.8 فیصد ورک ویزوں کا اجرا کیا گیا جو صرف مقامی نوجوانوں کے لیے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں ورک ویزے جاری ہونے کے باوجود بے روزگاری کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہے۔

محکمہ شماریات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 98 لاکھ تیس ہزار جبکہ مقامی افراد کی 31 لاکھ کے قریب ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تیسرے سہ ماہی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے سے سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر اب صرف 12 فیصد رہ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا