English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

share with us

ریاض:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان کا کہنا ہے کہ ریاست میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ کسی بھی وقت کسی سعودی شہری کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔

وزیر شہری خدمات کا کہنا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں میں کسی بھی اسامی پر کام کرنے والے غیر ملکی کی جگہ سعودی شہریوں کے لیے 12 مہینے اور 24 گھنٹے خالی ہوتی ہے۔

ان کے مطابق جب بھی کوئی سعودی کسی ایسی ملازمت کا خود کو اہل سمجھتا ہو جس پر کوئی غیر ملکی کام کررہا ہو، تو اس اسامی کو غیر ملکی سے فوراً خالی کروا کے سعودی شہری کو تعینات کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی ملازمت کا اہل سعودی جب بھی مطلوبہ ڈگری اور تجربہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا اسے غیر ملکی کی جگہ تعینات کردیاجائے گا۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی حکومت کسی صنفی تفریق کی قائل نہیں اور درخواست دینے والا چاہے مرد ہو یا عورت، وہ ملازمت کے لیے یکساں اہل ہوگا۔

ایک سوال پر سعودی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت کا کام اسامی پیدا کرنا نہیں ہے۔ وزارت ملازمتوں کو منظم کرتی ہے، نئی ملازمتیں تخلیق نہیں کرتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا