English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی حرمین ٹرین سروس بحال

share with us

ریاض:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ایکسپریس ٹرین بحال کردی گئی، ٹرین اب معمول کے مطابق چلے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی حرمین ایکسپریس ٹرین بحال کردی گئی۔ بدھ کی صبح مدینہ منورہ سٹیشن سے روانہ ہونے والی حرمین ٹرین مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔

الحرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن مدینہ منورہ کے ڈائریکٹر سعد الشہری کے مطابق مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان روزانہ 12 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 ٹرینیں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے اور 6 ٹرینیں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے لیے زائرین، شہریوں اور دونوں شہروں میں مقیم غیر ملکی افراد کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

حرمین ٹرین ہفتے میں 5 دن بدھ سے لے کر اتوار تک چلیں گی۔ بقیہ 2 دن پیر اور منگل کو سروس بند ر ہے گی۔

ٹرین سروس سے روزانہ 5 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ ایک سفر میں 417 مسافر ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کا سفر کرسکیں گے۔

مستقبل میں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ اور جدہ و رابغ کے درمیان ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے بھی حرمین ٹرین سروس بحال کردی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا