English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  نیو شمس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس میلہ کا انعقاد 

share with us

مختلف اسکول کے 150طلباء نے کی شرکت 

بھٹکل 15/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  نیو شمس اسکول بھٹکل میں آج انٹر اسکول سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے اپنے اپنے تخلیقی کارناموں کی جھلکیاں پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کے سامنے خوبصورت انداز میں اس کی تفصیلات بھی بیان کیں۔ اسکول کی پہلی منزل پر منعقدہ اس سائنس میلہ میں شہر کے 11اسکولوں نے چالیس پراجیکٹس پیش کیے جس میں 150طلباء نے شرکت کی۔ نت نئے انداز کے پراجیکٹس طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت دے رہے تھے اور پھر ان کے بیان کرنے کے انداز سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ طلباء آگے چل کر اپنا اور اپنے شہر کا نام ضرور روشن کریں گے۔ پرواجیکٹس دیکھ کر ناظرین نے طلباء کے محنتوں کی سراہنا کی اور اس پر انہیں اور ان کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ ملحوظ رہے کہ اس سائنس میلہ کا افتتاح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار پیش کرتے ہوئے طلباء کو مزید محنت کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا۔ شام چار بجے تک اس سائنسی میلہ سے مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھی فائدہ اٹھایا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا