English   /   Kannada   /   Nawayathi

زچگی کے لیے داخل خاتون کی اسپتال میں موت ،  گھر والوں نے ڈاکٹر کی لاپراوہی کو موت کی وجہ بتایا 

share with us

کنداپور 15/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  زچگی کے لیے اسپتال میں داخل ستائیس سالہ خاتون کی موت واقع ہونے کی وجہ گھر والوں نے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کو قرار دیتے ہوئے معاملہ درج کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنداپور کے جنرل اسپتال میں سجاتا 11دسمبر کو داخل ہوئیں۔ اس کے گھر والوں کا الزام ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کی نارمل زچگی ممکن نہیں تھی لیکن پھر بھی ڈاکٹروں نے نارمل زچگی کرائی جبکہ ان کا کہنا کہ انہو ں نے آپریشن کے لیے زور دیا تھا۔ 13دسمبر کو اسے شدید درد لاحق ہوگیا، اس وقت بھی ڈاکٹروں کو بتایا گیا تھا کہ آپریشن کے ذریعہ ڈریلوری کرائی جائے لیکن ڈاکٹروں نے ایک نہ سنی۔ 14دسمبر کو خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا لیکن اس کے بعد خون رسنا شروع ہوگیا، پریشان ڈاکٹروں نے اسے نجی اسپتال منتقل کیا لیکن وہاں اس نے دم توڑدیا۔ گھر والو ں کا الزام ہے کہ آپریشن کے لیے دباؤ بنائے جانے کے باوجود ڈاکٹر کی نے اس طرح کوئی توجہ نہیں دی اور ڈاکٹر کی لاپرواہی خاتون کی جان چلی گئی۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملہ میں انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا