English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امبیڈنٹ کمپنی کی 10.2کروڑ روپئے کی جائدادیں ضبط 

share with us

بنگلورو 15/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز/ایس این بی)  سرمایہ کاروں کو زیادہ نفع دلانے کی لالچ دے کر 600کروڑ روپئے سے زائد رقم وصول کرکے دھوکہ دینے والے امبیڈینٹ کمپنی اور اس کے مالکین کی مالیت والی 10.2کروڑ روپئے سے زائد کی جائدادیں ای ڈی نے ضبط کرلی ہے۔ بنگلور میں چند جگہ زمین اور فلیٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ جن کی اندازا مالیت 8.8کروڑ روپئے، اس کے علاوہ 1.4کروڑ روپئے کی منقولی جائیدادیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ کمپنی کے خلاف ای ڈی نے کالادھن سفید کرنے کی روک تھام کے قانون کے مطابق تفتیش شروع کی ہے۔ یہ امبیڈنٹ کمپنی کی جائیدادوں کی ضبطی کا دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں آئی ایم اے کمپنی نے 90ہزار سے زائد سرمایہ کاروں سے 4ہزار کروڑ روپئے وصول کرکے دھوکا دیا تھا۔ آئی ایم اے کی 400کروڑ روپئے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ امبیڈنٹ کمپنی کے خلاف ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تفتیش کی ذمہ داری سی سی بی کو سونپ دی گئی۔ سی سی بی نے فرد جرم پیش کی تھی۔ سی سی بی کے بعد یہ معاملہ سی آئی ڈی کو سونپا گیا ہے۔ ای ڈی نے پولیس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر تفتیش شروع کی ہے۔ ملزم کمپنی نے اسلامک بینکنگ کے نام سرمایہ وصول کیا تھا۔ حج وعمرہ اسکیموں کے تحت 15فیصد منافع دینے کا بھی وعدہ کرکے بھی رقم وصول کی تھی۔ کمپنی کو ریزرو بینک آف انڈیا سے کوئی رجسٹریشن نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود لوگوں سے کروڑوں روپئے وصول کرکے دھوکہ دیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا