English   /   Kannada   /   Nawayathi

نااہل اراکین بلیک میل کرنے کے ماہر :  شیو شنکر ریڈی 

share with us

بنگلورو 15/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  انتخابات جیتنے کے بعد نااہل اراکین نے بی جے پی میں بھی بلیک میل کرنا شروع کردئیے ہیں۔ وہ جہاں بھی رہتے ہیں بیل میل کرنے والے ہی ہوتے ہیں۔ سابق وزیر زارعت این ایچ شیو شنکر ریڈی نے یہ بات کہی۔ چکباپور میں ہفتہ کے دن کانگریس کارکنوں کے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ یہاں بھی بلیک میل شروع ہوا ہے۔ ہارنے والوں کو بھی وزیر بنائے جانے کے لیے وزیر اعلیٰ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ایسا رویہ جمہوری نظام کی ناقدری کے مترادف ہوگا۔ شیو شنکر ریڈی نے کہا کہ بی جے پی میں 25 تا 26سالوں سے خدمات کرنے والے لوگوں کو وزیر بنائے جانے کے بجائے ناہل اراکین کے بلیک میل کا شکار ہوکر ان کوو زیر بنائے جانے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ نااہل اراکین کی طرف سے سینئر لیڈران وزارتی عہدے سے محروم ہورہے ہیں۔ ایسے حالات رہے تو بی جے پی حکومت زیادہ دنوں تک اقتدار پر رہنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا