English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیض آباد کچہری بم دھماکہ معاملہ فیض آباد سیشن عدالت میں فریقین کی بحث مکمل، فیصلہ محفوظ، گلزار اعظمی

share with us

ممبئی:15دسمبر2019(فکروخبر/پریس ریلیز)سال 2007 میں اتر پردیش کے شہر فیض آباد کی عدالت میں ہونے والے بم دھماکہ معاملے کی سماعت مکمل ہوچکی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، اس معاملے میں استغاثہ نے ملزم طارق قاسمی کے خلاف گواہی دینے کے لیئے 49 سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزم نے اپنے دفاع میں 3 دفاعی گواہان کو عدالت میں پیش کیا جن کے بیانات عدالت نے قلمبند کیئے، یہ اطلاع آج یہاں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزم  حکیم طارق قاسمی کو سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا تھا اور اس پر بارہ بنکی، لکھنؤ، گورکھپور اور فیض آباد میں بم دھماکے کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، لکھنؤ اور بارہ بنکی مقدمات میں طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے جس کے خلاف جمعیۃ علماء نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے جو زیر سماعت ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ فیض آباد عدالت کے جج اشوک کمار کو دفاعی وکلاء ارون کمار سنگھ اور جمال احمد نے دوران بحث بتایا کہ یوپی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمیش کمیشن نے اپنی رپورٹ میں طارق قاسمی کو بم دھماکوں کے الزامات سے کلین چٹ دے دی تھی لیکن اس کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور جھوٹے سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جن کی گواہی لا اعتبار ہے۔
دفاعی وکلاء نے ملزم حکیم طارق قاسمی کے دفاع میں تین سرکاری گواہوں کے ساتھ ساتھ انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے ارکان کی جانب سے دیا گیا ایک بیان بھی عدالت میں پیش کیا جنہوں نے دعوی کیاتھاکہ 2007 کے بعد سے ہندوستان میں ہونے والے تمام بم دھماکے انہوں ہی انجام دیئے تھے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ فیض آباد کے وکلا ء کے  حکیم طارق قاسمی کا مقدمہ لڑنے کے بائیکاٹ کے بعد جمعیۃ علماء نے اعظم گڑھ کے وکیل ارون کمار سے درخواست کی جنہوں نے تمام نامساعد حالات کو سامنا کرتے ہو ئے ملزم طارق قاسمی کا دفاع کیا، ایڈوکیٹ ارون کمار مقدمہ کی ہر تاریخ پر اعظم گڑھ سے فیض آباد جاکر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں جبکہ مقامی وکیل جمال احمد کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے  حکیم طارق قاسمی کے دفاع میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے اور انہیں امیدہیکہ عدالت تمام ثبوت وشواہد اور نمیش کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ صادر کریگی۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا