English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہریت قانون کے خلاف جیل بھرو اندولن شروع کرنے کی دھمکی

share with us

ممبئی:15دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)قانون بن چکے کیب (شہریت ترمیمی بل) اور این آر سی کے خلاف ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کیب کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن (تحریک) ہو گا، ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہیں کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہو گا، تبھی حکومت کی عقل ٹھکان آئے گی۔ ہمیں سڑک پر اتر کر احتجاج کر کے جیلوں کو بھر دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابو بجرنگی 2002 کا فسادی کہتا تھا کہ نریندر بھائی ہیں تو مجھے ضمانت ملے گی، آج اسی کو ہم نے وزیر اعظم بنا دیا۔ جج لویا کی بھی موت بھی پراسرار ہے۔ ابو الکلام آزاد نے سنہ 47 میں بھی ہندو مسلم اتحاد کوبرقرار رکھا ۔ہمارے پاس موقع تھا پاکستان جانے کا ، ہم جاسکتے تھے لیکن عبدالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا۔ سنگھ والوں نے آزادی کی لڑائی نہیں لڑی تھی، یہ انگریزوں کے دلدل اور چاپلوس اور معافی مانگنے والے ہیں۔

امت شاہ اور مودی کو چیلینج کرتے ہوئے اب وعاصم اعظمی نے کہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ جلد ہی جیل بھر اندولن ہوگا۔ سڑک جام کردو اورجیلوں کو بھر دو ۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم انہیں وارثین لڑائی لڑنے کونے کو تیار ہے اگر کسی کا گھر اور وطن چھینا جائے گا تو وہ خاموش نہیں رہے گا کوئی دستاویزات تیار مت کرو اس کا مکمل بائیکاٹ کرو یا پھر قانون واپس لیا جائے دستورکے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہم تیارہو چکے ہیں ہم سرکار کے آگے گھٹنے نہیں ٹنکیں گے ۔

دہلی جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈر عمر خالد نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر ساورکر کی اتما امیت شاہ میں آئی ہے تو وہ معافی ضرور مانگے گا ۔ آسام کے شہریوں سے میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ یہاں کے عوام پولس کی گولی کاشکار ہے آج شہریت ترمیمی بل ہی منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ ہماری وراثت پر حملہ ہندوستان میں بے روزگاری اور کسانوں کی خودکشی پر امیت شاہ لاعلم ہے صر ف آسام میں ہندو اور مسلمان کا اعداد و شمار ان کے پاس موجود ہے۔

مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وکاس پروش نہیں بلکہ وناش پروش ہے۔ این آر سی اور سی اے بی کیا ہے ہم جانتے ہیں سرکار کی رپورٹ کے مطابق اس سے چند لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کا یہ پہلا قدم ہے ۔ یہ ہمیں حقائق سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھاکہ بی جے پی سرکار کاوجودہی دستورکو بدلنا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا