English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول میں سفلی ادبی مقابلے منعقد 

share with us

بھٹکل :14دسمبر2019(فکروخبرنیوز)اسلامیه اینگلو اردو ھائی اسکول میں سفلی گروپ کے مابین ادبی مقابلے منعقد ھوئے جس میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء مابین قراءت حمد ،اردو ،کنڑا،انگریزی زبان کاتقریری مقابلہ کے ساتھ دینیات تقریر کا بھی مقابلہ ھوا اس نشست کاآغاز محمد مستقیم ابن غوث  کھومی کی تلاوت کلام پاک سے ھوا مہمانوں کااستقبال جناب عبدالناصر خان نے کیا تو مہمان خصوصی کا تعارف مولاناسید مبشر برماور ندوی نے کیااسکے بعد مقابلوں کا آغاز ھوا ان جملہ مقابلوں میں 25طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا 

مقابلے کے بعد مھمان خصوصی مولاناعبدالمغنی اکرمی ندوی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ معلم کا ایک مقام ومرتبہ  ھے جو بہت بلند اور طلباء کو نصیحت کی کہ انکاادب واحترام بہت ضروری ھے اور جملہ مقابلوں کے بہترین عناوین کے انتخاب کی سراھناکی ،انجمن کاشہر بھٹکل میں علم کوعام کرنے میں شرف حاصل ھے 

اسکے بعد صدرجلسہ جناب عبدالرشید مرزانکر نے صدارتی خطاب میں جملہ شریک طلباء کو مبارکبادی سے نوازتے ھوئے علم کے حاصل کرنے میں محنت کرنے کی ترغیب دی .مولوی رضی احمد ندوی کے کلمات تشکر پر جلسہ اختتام کو پہنچا جلسہ کی نظامت عبدالحفیظ ندوی نے کی .

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا