English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن حامیئ مسلمین کی نئی انتظامیہ کے لیے دس ممبران کا انتخاب 

share with us

بھٹکل 14/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل میں سو سالوں سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دنے والے انجمن حامیئ مسلمین کے انتظامیہ کی جاری میعاد ختم ہوگئی ہے اور اگلی انتظامیہ کے لیے عنقریب انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ جاری انتظامیہ میں سے اگلی انتظامیہ کے لیے دس ممبران منتخب کیے گئے جس کے لیے اراکینِ انتظامیہ کے درمیان انتخابات کرائے گئے۔ آج بعد عصر انجمن کے دفتر میں ووٹوں کی گنتی ہوئی جن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے نو ممبران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بطورِ الیکشن کمشنر کے جناب اسحاق شاہ بندری کو اگلی انتظامیہ کی میعاد کے لیے منتخب کیا جاچکا ہے۔ 
 نو منتخب اراکین کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ 
جناب محسن شاہ بندری 
جناب دامودی محمد آصف 
جناب ڈاکٹر محمد زبیر کولا 
جناب ڈاکٹر سید سلیم ایس ایم 
جناب سید پرویز ایس ایم 
جناب سید عبدالرحمن باطن ایم ایم 
جناب عبدالوجد کولا 
جناب مولانا طلحہ رکن الدین 
جناب آفتاب قمری 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا