English   /   Kannada   /   Nawayathi

حفتر قوتوں کے مصراتہ کی ایک وار اکیڈمی پر دو بار حملے

share with us

:14دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مشرقی لیبیا کی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر سے منسلک لڑاکا طیاروں نے مصراتہ شہر کے فضائیہ قوتوں کی ایک اکیڈمی پر حملہ کیا۔

عالمی سطح پر تسلیم کردہ قومی مطابقت حکومت کے برقان الا غضب آپریشن کے پریس ترجمان مصطفی الا مجیی نے انادولو ایجنسی کو بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصراتہ شہر میں ملکی فضائیہ  کی ایک اکیڈمی  پر حفتر قوتوں  کے لڑاکا طیاروں نے 2 بار حملہ کیا ہے۔

اس حملے  میں مالی یا جانی نقصان ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم  نہ کرنے والے مجیی کا کہنا تھا کہ حفتر قوتوں نے تقریباً تین ہفتوں کے بعد دوبارہ مصراتہ پر حملہ  کیا ہے۔

ادھر حفتر  نے کل لیبیا الا حدث" ٹیلی ویژن چینل پر دعوی کیا تھا کہ انہوں نے طرابلس کے گرد و نواح میں موجود اپنی مسلح قوتوں کو "حملے کرنے" کے احکامات جاری کردیے ہیں اور یہ حملے ایک فیصلہ کن جنگ ثابت ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا