English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری

share with us

:14دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں صدارتی اميدوار عبداللہ عبداللہ نے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت ختم کر دی ہے۔ 28 ستمبر کو ہوئے ان انتخابات کے بعد فراڈ کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کی وجہ سے ان انتخابات کے نتائج اب تک رکے ہوئے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے اس سے قبل سات صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبات مسترد کر دیے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ پہلے افغان الیکشن کمیشن اٹھارہ لاکھ ووٹوں میں سے تین لاکھ ’جعلی ووٹوں‘ کو کالعدم قرار دے۔ عبداللہ عبداللہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض ختم ہونے کے بعد امید ہو چلی ہے کہ انتخابات کے نتائج جلد سامنے آ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا