English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : امام شافعی محلہ میں جلسہ سیرت النبی اور اصلاح معاشرہ

share with us

ملک میں موجودہ حالات پیدا کرنے کا مقصد مسلمانوں کو ڈرانے اور انہیں مرتد کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے : مولانا محمد الیاس ندوی

بھٹکل 13 دسمبر 2019 (فکر وخبر نیوز) کل بعد نماز عشاء  مسجدامام شافعی کے زیرِ اہتمام بعنوان جلسہ سیرت النبی واصلاح معاشرہ منعقد ھوا اس پروگرام میں شبینہ مکتب کے جملہ 73طلباء نے شرکت کی اور تقاریر نظمیں نعتیں وکوئز کا دلچسپ مظاہرہ ھوا۔ اسکے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی(صدرمدرس دارالتعليم والتربيه)نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ شبینہ مکاتب بچوں کی ایمانی نہج پر تربیت وایمان پر بقاء کاذریعہ ہے جس کی کئی مثالیں صحابہ کرام کی بیان کی جوبڑے بڑے بادشاہوں کے دربار میں بھی گئے لیکن ایمان اور سنت رسول کو نہیں چھوڑا اور اسی طرح ھمارے ملک میں بعض واقعات ایسے پیش کئے لوگ بھوکے ہیں اور لالچ دینے والے کفریہ کلمات پڑھنے کہہ رہے ہیں لیکن وہ معصوم بچے اسکو ہرگز نہیں کہتے اسلئے کہ انکی تربیت اسی طرح کے مکتبوں میں ھوئی تھی .آج ھمارے نوجوان سنت رسول ھونے کے باوجود ایسے غیراسلامی لباس و بال کا فیشن اختیار کرتے ھیں جو غیرمناسب ھے اوردعوے اونچے اونچے، اسلئے آج کے اس جلسہ سے ہم کچھ عزم وپیغام لے کر جائیں جس سے ھمارے اندر تبدیلی پیدا ھو
اسکے بعد مولاناانصارندوی (صدر جمعیت امام شافعی)نے مختصرا شبینہ مکتب لڑکوں اور لڑکیوں کی مختصرا کارکردگی پیش کی اور کہا کہ بچوں میں جملہ 73طلباء اور بچیوں میں 45تو بڑی مستورات میں تقریبا15سے20آرہی ہیں جس میں قرآن کو صحیح سیکھنے کے ساتھ بعض نے مسنون سورتوں کے علاوہ دو سے تین پارہ حفظ کررہی ہیں اللہ سے مزیددعاگو ہیں کہ اسکو نظربد سے بچائے،مولانا نے کہا شبینہ مکتب میں جو بچے پڑھتے ہیں وہ شبینہ مکتب و نمازوں کی جماعت کے ساتھ پابندی کریں گے تو انشاءاللہ جمعیت کی طرف سے انہیں بہتر سے بہتر انعام دیں گے سائیکل کی صورت میں .
آخر میں حضرت مولاناالیاس ندوی(ناظم مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی)نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہااس سے صرف پڑھے لکھے نہیں بلکہ عام آدمی سب پریشان ہیں لیکن پریشان ھونے کی ضرورت نہیں یہ سب مسلمانوں کوڈرانے اور مرتد کرنے کی سازش ھے لیکن ایمان کے معاملہ میں ان پڑھ مسلمان بھی اس کو گوارا نہیں کرے گاکہ وہ ایمان سے خارج ھو ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں ایمان واسلام کے حق کے لئے دفاع میں اترنے والے یہی لوگ تھے جو ان پڑھ تھے دیگر احکامات کی ادائیگی میں پیچھے لیکن دفاع میں اترنے والے یہی تھے مولانا نے نماز کے اھتمام پر خاص توجہ دی اور کہایہ ہماری کمائی میں برکت،گھروں میں رحمتوں کے نزول و آفات کے ازالہ کا ذریعہ ہے۔ بعض مزدوری کرنےوالے احباب پاکی نہ ھونے کا بہانہ کرتے ہیں حقیقت میں وہ صرف کام کے کپڑوں میں دھول مٹی لگنے کو ناپاکی سمجھتے ہیں صرف پیشاب پائخانہ میں ناپاکی سے بچیں اور ھر حالت میں نماز کااھتمام کریں.
اس موقعہ پر شبینہ مکتب کے استاد مولوی حافظ طھورعجائب ندوی کو فضیلت کے بعد حفظ مکمل کرنے پر تہنیت کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ مولاناانصاندوی و مولوی عبدالحفیظ کی بھی انکی خدمات پر تہنیت کی گئی شکریہ کلمات و دعاپر جلسہ اختتام کوپہنچا.
ملحوظ رہے کہ  اسی دن 2:30بجے سے بچیوں کا پروگرام ھوا جس میں طالبات نے حمد،تقاریر مکالمے وغیرہ پیش کئے آخر میں محترمہ نسیمہ آپا(معلمہ جامعات الصالحات) نے مستورات سے خطاب کیا.

رپورٹ : عبدالحفیظ خان ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا