English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے سی اے بی کے خلاف زبردست احتجاج، مرکزی حکومت کے خلاف کی گئی نعرہ بازی 

share with us

بھٹکل 12/ دسمبر 2019 (فکروخبر نیوز)  راجیہ سبھا میں کل رات پاس ہونے والے بل کے خلاف ہندوستان بھر میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے اس بل کے خلاف آواز اٹھائی گئی اور اسے نہ ماننے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ احتجاجیوں نے بل کی کا پی جلاکر اپنے غصہ کا بھی اظہار کیا اور مرکزی حکومت،مودی اور امت شاہ کے خلاف پرزور نعرے لگائے۔ اس موقع پر توفیق بیری نے اس بل کو ہندوستان کے آئین کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ حکومت کرنے کے کام چھوڑ کر نہ کرنے کے کام کررہی ہے۔ وہ سمجھتے ہں کہ اس بل کے ذریعہ مسلمانو ں میں خوف ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، انہو ں نے صاف لفظوں میں کہا کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے۔ یہ احتجاج صرف بھٹکل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کا دائرہ اب وسیع ہوتا چلا جائے گا اور اترکنڑا میں ریلیاں اور احتجاجات کا سلسلہ چل پڑے گا۔ جیل جانے کو وہ پسند کریں گے لیکن اس بل کو نہیں مانیں گے۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت نے میک ان انڈیا کے نام سے ایک سلوگن شروع کیا تھا اب ملک کے حالات یہ ہورہے ہیں کہ ہر جگہ سے عصمت دری کی خبریں سننے میں آرہی ہیں اب حکومت کو ہی جواب دینا چاہیے۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا