English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا پارلمنٹ میں امت شاہ کی غلط بیانی پر سخت رد عمل

share with us

کولکاتا:12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے ”شہریت ترمیمی بل“پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی وجہ سے رواداری اور برداشت کرنے کی جو شبیہ ہندوستان کی رہی ہے اس کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیکولر شبیہ رہی ہے۔بنگلہ دیش میں امریکی سفیر روبرٹ میلر سے ملاقات کرنے کے بعد انہوں نے شہریت ترمیمی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اس قدم کے ذریعہ ایک قدم نیچے آگیا ہے۔ہندوستان کا تاریخی کردار کمزور ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بل پر بحث کے دوران بنگلہ دیش کے صورت حال سے متعلق جو باتیں کہی گئی ہیں کہ وہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کا کہ بنگلہ ددیش میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کاماحول ہے۔ہمارے ملک میں لوگ مل جل کررہتے ہیں۔یہاں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔سرکاری ملازمین میں بڑی تعداد میں کئی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔
بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان حکومت کے وزراءنے پارلیمنٹ میں بنگلہ دیش سے متعلق جو باتیں کہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے،یہاں اقلیتوں کو کبھی بھی پریشان نہیں کیا گیاہے۔انہو ں نے کہا کہ ہندوستان ایسا کچھ نہیں کرے گا جس سے بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تعلقات متاثر ہوں اور یہاں کاماحول متاثر ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا