English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد کیس: نظرثانی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

share with us

نئی دہلی :12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ آج بابری مسجد، ایودھیا فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

دارالحکومت دہلی میں بابری ایودھیا تنازعہ میں سپریم کورٹ کے 9 نومبر کو دیے جانے والے فیصلے کو چیلینج کرنے والی درخواستوں پر آج 1:40 بجے عدالت عظمی کیپانچ ججز کے بینچ کے ذریعہ سماعت کی جائے گی۔

اس بینچ کی سربراہی موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کریں گے، جس میں جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، اشوک بھوشن اور ایس عبد النظیر اور سنجیو کھنہ دیگر ممبران ہوں گے۔
بینچ کے نئے ممبر جسٹس سنجیو کھنہ نے سابق چیف جسٹس رجن گوگوئی کی جگہ پر ہے، جنہوں نے 9 نومبر کو فیصلہ سنانے والے بینچ کی سربراہی کی تھی۔ سی جے آئی گوگوئی 17 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
مختلف فریقوں کے ذریعہ درخواستیں شامل ہیں جن میں 18 درخواستیں شامل ہے۔
اس وقت کے چیف جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججز کے بنچ نے ایودھیا میں 2.77 ایکڑ متنازعہ اراضی پر رام مندد تعمیر بنانے کا حکم دیا جبکہ مسجد کی تعمیر کے لیے کسی متبادل جگہ پر مسلمانوں کو پانچ ایکڑ اراضی دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا