English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں آئی پی ایس آفیسر عبدالرحمن نے دیا استعفی ،انصاف پسند لوگوں سے مخالفت کی اپیل کی

share with us

نئی دہلی :12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ میری تمام انصاف پسند لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بل کا جمہوری انداز میں مخالفت کریں۔

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے مہاراشٹر کے آئی پی ایس آفیسر عبدالرحمن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ میری تمام انصاف پسند لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بل کی جمہوری انداز میں مخالفت کریں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بل بھارت کی مذہبی اجتماعیت کے خلاف ہے اور ساتھ ہی یہ آئین کی بنیادی خصوصیات کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کو منظور کر لیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بل کے تئیں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا