English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام میں انٹرنیٹ پر پابندی کے درمیان وزیر اعظم کا آسام والوں کے لئے ٹویٹ ، کانگریس نے کسا طنز ،کہا کسی کے پاس انٹرنیٹ نہیں

share with us

نئی دہلی :12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کے نافذ ہونے سے قبل آسام کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بل سے وہاں کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اس ضمن میں انہوں نے نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں آسام کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے نافذ ہونے کے بعد ان کے لئے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے”۔

وزیراعظم کے اس ٹوئٹ پر کانگریس نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آسام میں ہمارے بھائی-بہن آپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ سکتے مودی جی، اگر آپ بھول گئے ہیں تو بتا دیں کہ ان کا انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔‘‘

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دیگر ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ”میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ آپ کے حق آپ کی مخصوص شناخت اور خوبصورت ثقافت کو نہیں چھینا جا سکتا ہے یہ پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا رہے گا”۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہونے کے بعد گزشتہ روز راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ اس بل کے خلاف ریاست شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں مئی مقامات پر پر تشدد مظاہرے ہر رہے ہیں۔ریاست آسام میں امتناعی احکامات نافذ کر دیا گیا ہے انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا