:اور ہر طرح کے
ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ... انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمو ... ایک اور ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ... غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں رفح سے انخلاء ممکن ...

نئی دہلی :12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کے نافذ ہونے سے قبل آسام کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بل سے وہاں کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اس ضمن میں انہوں نے نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں آسام کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے نافذ ہونے کے بعد ان کے لئے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے”۔
وزیراعظم کے اس ٹوئٹ پر کانگریس نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آسام میں ہمارے بھائی-بہن آپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ سکتے مودی جی، اگر آپ بھول گئے ہیں تو بتا دیں کہ ان کا انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دیگر ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ”میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ آپ کے حق آپ کی مخصوص شناخت اور خوبصورت ثقافت کو نہیں چھینا جا سکتا ہے یہ پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا رہے گا”۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہونے کے بعد گزشتہ روز راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ اس بل کے خلاف ریاست شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں مئی مقامات پر پر تشدد مظاہرے ہر رہے ہیں۔ریاست آسام میں امتناعی احکامات نافذ کر دیا گیا ہے انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |