English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا کے سابق ڈپٹی کمشنر نے سی اے بی کی کھل کر کی مخالفت، ستیاگرہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار 

share with us

منگلورو 11/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  حال ہی میں اپنے نجی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ پیش کرنے والے جنوبی کنیرا کے سابق ڈپٹی کمشنر ششی کانتھ سیتنل نے سی اے بی کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہو ں نے اس بل کو آئینِ ہند کے خلاف قرار دیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جس دن یہ بل پاس ہوگا وہ ہندوستان کے لیے سیاہ ترین دن ہوگا۔ خط میں انہو ں نے ستیہ گرہ کے فیصلہ سے وزارتِ داخلہ کو مطلع کیا ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ وہ این آر سی کے عمل کی اس طور پر پرزور مخالفت کریں گے کہ مطلوبہ دستاویزات کو پیش نہیں کریں گے اور ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو بھی قبول کریں گے۔ مان لیجئے کہ میرے حق میں یہ فیصلہ ہوگیا کہ وہ یہاں کا شہری نہیں ہوں تو وہ دن میرے لیے بڑی خوشی کا دن ہوگا۔ اور میرے اس عمل کی سراہنا ملک کا ہر وہ شہری کرے گا جو مہاتما گاندھی کے ساؤتھ افریقہ میں کیے گئے عمل سے اتفاق رکھتا ہے۔ انہو ں نے مرکزی حکومت سے ڈیٹینشن سینٹر کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ملک کے حالیہ حالات سے پتہ چل رہا ہے کہ ملک کے حالات مزید تشویشناک بن سکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا