English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان اپنے دو جوہری ری ایکٹر تحلیل کر رہا ہے

share with us

ٹوکیو:12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان نیوکلئیر ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ نے اوئی جوہری پلانٹ کے2 ایکسپائر ری ایکٹروں کے تحلیل  پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ نے، 1979 میں کام کا آغاز کرنے والے 1 اور 2 نمبر  ری ایکٹروں کی تحلیل کے لئے پلانٹ آپریٹر کنسائی الیکٹرک انرجی کمپنی  کی طرف سے پیش کردہ درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

ری ایکٹروں کی تحلیل پر 1.1 بلین ڈالر مالیت اٹھنے اور  تحلیل کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 23 ہزار ٹن نچلے درجے کے جوہری  کچرے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تحلیل پلان میں جوہری کچرے  کو ٹھکانے لگانے کے مرحلے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

1 اور 2 نمبر ری ایکٹر سال کے آخر میں پیداوار دینا بند کر دیں گے  جبکہ 1993 اور 1994 میں کاروائیوں کا آغاز کرنے والے 3 اور 4 نمبر  کے ری ایکٹر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا