English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: 5 سالہ خانہ جنگی کا جدول، 15 ہزار 420 شہری ہلاک، 23 ہزار زخمی

share with us

صنعاء:12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں تقریباً 5 سال سے جاری جنگ میں 15 ہزار 420 شہری ہلاک اور 23 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

یمن انسانی حقوق مانیٹرنگ یونین  کی انٹر نیٹ سائٹ سے "10 دسمبر عالمی یومِ حقوقِ انسانی" کی مناسبت سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی بغاوت کے آغاز سے لے کر اب تک  کے 5 سال انسانی حقوق کے حوالے سے ایک المیہ  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں پر حوثیوں کے قبضے کے ستمبر 2014 سے اکتوبر 2019 تک کے عرصے میں 15 ہزار 420 شہری ہلاک اور 22 ہزار 916  زخمی ہو چکے ہیں۔

ملک میں 4 ہزار 272 شہریوں کو اغوا کیا گیااور 6 ہزار 352 بچوں کو مسلح کیا گیا۔حوثیوں کی طرف سے مختلف شہروں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے 1300 شہری ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اس صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوری کاروائی کی جائے۔رپورٹ میں حاثیوں سے شہریوں کو متاثر کرنے والی تمام خلاف ورزیوں کو  بند کرنے اور بے وجہ قید میں رکھے ہوئے افراد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا