English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپورٹس فیسٹول تقریب کے دوران ڈگری کالج اننت ناگ میں تشدد

share with us

احتجاج کرنے والے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوا میں گولیاںچلائیں 

سرینگر۔23اگست2017(فکروخبر/ذرائع)بائز ڈگری کالج کھنہ بل اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوا جب جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقد کئے گئے سپورٹس فیسٹول کے دوران پرچم لہرانے پر طلبا مشتعل ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے نصب کئے گئے ٹینٹوں کو نذر آتش کر دیا اور پولیس پر سنگباری شروع کر دی ،تشدد پر اتر آئی بھیڑکو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے ،پیپر گیس کا استعمال کرنے کے علاوہ ہوا میں گولیاں چلائیں جس سے علاقے میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔

ڈگری کالج میں تشدد بھڑک اٹھنے کے بعد پولیس نے سپورٹس فیسٹول کی تقریب منسوخ کر دی ۔ذرائع کے مطابق بائز ڈگری کالج کھنہ بل میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سپورٹس فیسٹول منعقد کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تقریب کے انعقاد پر قومی پرچم لہرانے کے دوران فیسٹول کی تقریب پر موجود طلبا مشتعل ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے نصب کئے گئے ٹینوں کو نذر آتش کر دیا اور پولیس پر شدید سنگباری شروع کر دی ۔ تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے اشک آور گیس کے گولے داغے ،لاٹھی چارج کیا،پیپر گیس کا استعمال کیا اور ہوا میں گولیاں چلائیں جس سے ڈگری کالج کے احاطے میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ،طلبا اور پولیس کے مابین تصادم آرائیوں کی وجہ سے کھنہ بل قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں افرا تفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ فریقین کے درمیان تصادم آرائیوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل طلبا کو قابو کرنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے بھی صبروتحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے صورتحال قابو باہر ہوئی اور سپورٹس فیسٹول کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی ۔ ادھر پولیس نے تقریب کے دوران رخنہ ڈالنے اور تشدد بھڑکانے کے سلسلے میں کئی طلبا کے خلاف کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اننت ناگ کے ڈگری کالج میں سپورٹس فیسٹول کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور مختلف کھیلوں کا باضابطہ طور پر افتتاع کرنا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا