English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آر سی ملک کو تقسیم کرنے کا بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا :  سدارامیا 

share with us

بنگلورو 11/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع)  نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (NRC) ملک کی تقیسم کا بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا ہے جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے لا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یہ بات کہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے۔ دن بہ دن صنعتیں اور کاخانے بند ہوتے جارہے ہیں، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جی ڈی پی کی شرح گرتی جارہی ہے۔ ان تمام مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی نے این آر سی کا سہارا لیا ہے۔ بی جے پی کے تاسیسی لیڈدروں نے دو ملکی نظریہ پیش کیا تھا جس کو حقیقی روپ دینے کے لیے بی جے پی کوشاں ہے۔ ملک کو تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی کی اس سازش کا سیکولر طاقتوں کو ملک کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ سدارامیا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہرت قانون لانا آئین کے منافی ہے۔ یہ بل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو ہٹانا اس کا اصل مقصد نہیں ہے۔مرکزی حکومت کی یہ کوشش قابلِ مذمت ہے۔  

ذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا