English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول میں ادبی مقابلوں کاانعقاد

share with us

بھٹکل:10دسمبر2019(فکروخبرنیوز)  آج بروزمنگل صبح ٹھیک نو بجے اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول کے طلباء کے مابین ادبی مقابلوں کاانعقاد عثمان حسن ھال میں ھوا جلسہ کاآغاز محمد عاکف ابن الیاس شیخ(VIII,B) کی تلاوت کلام پاک سے ھوا اسکے بعد استقبالیہ کلمات جناب شبیردفعدار(صدرمدرس آئی.اے.یو.ایچ)نے پیش کئے اسکے بعد مہمانوں کی خدمت میں گل پوشی کی گئی اور مولاناشاھین قمرندوی نے مہمانوں کاتعارف پیش کیا،اسکے بعد طلباء کے مابین قراءت نعت،غزل،اردو،انگریزی،کنڑا،زبانوں کے علاوہ دینیات  پر تقاریر اور چالیس احادیث کا  مقابلہ ھوا ان مقابلوں  میں جملہ 32طلباء نے حصہ لیا 

  مقابلوں کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولاناعبدالعلیم خطیب ندوی(امام و خطیب جامع مسجد،بھٹکل)نے خطاب کرتے ھوئے انجمن کے بانیان کاتذکرہ کرتے ھوئے انکی قربانیوں کا تذکرہ کیا کہا کہ انہی کی اخؒاص کی اآج برکت ہے کہ اآج بھٹکل میں انجمن کے قیام کے بعد کئی ایک قابل ذکر ادارے بھی قائم ہوئے ، انہوں نے کہا کہ انجمن صرف ایک ادارے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک مشن کا نام ہے ،جہاں پر بچوں کا تابناک مستقبل بناننے کی سعی کی جا رہی ہے ، مولانا نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو بچوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اآج ان بچوں کی صحیح تربیت ہونےپر ہم اآخرت میں بڑے اجو ثواب کے مستحق بن سکتے ہیں اور یہ بات بھی اساتذہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی صحیح ےتعربیت نہ ہونے کا وبال بھی ان  اساتذہ پر ہوگا جنہوں نے تربیت کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کوپورا کرنے کیفکر نہیں کی، انہوں نے طلباکو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم خوب حاصل کیجئے لیکن اسلام کے سایہ میں اور اس کی سرپرستی کو قبول کرتے ہوئے نہ کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے ، مولانا نے واضح الفاظ میں ڈگریون کے حصول کے لئے تعلیم حاصل کرنے کو حیوانی صفت قرار دیا ، اور طلبا کو نصیحت کی کہ اگر وہ اآگے بڑھنے کے جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی 

 آج کے پروگرام میں شریک طلباء کی ہمت افزائی کرتے ھوئے بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی 

  آخر میں صدر جلسہ جناب عبدالرحیم پٹیل(رکن انتظامی انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل)نے تعلیم کی اھمیت پرزور دیتے ھوئےکہاکہ تعلیمی ایام میں اس کی قدر کریں ، محنت کرنے پرزور دیااور خاص کر موبائل سے اپنے آپ کودور رھنے پرزوردیا اور کئی واقعات بیان کئے جو علم میں جدوجھد کی اور بڑے عھدوں پرفائز ھوئے جبکہ وہ کوئی مالدار گھرانے سے نہیں تھے اس سے طلباء کوترغیب دی کہ آپ بھی اس سے سبق حاصل کرسکتے ہیں اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر تمام کو مبارکبادی سے نوازا ،ان مقابلوں میں اول،دوم,سوم آنے والے طلباءکے ناموں کااعلان کیا گیا،کلمات تشکرجناب نذیر حلویگر(صدرمدرس نوائط کالونی اسکول)نے پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض جباب عبدالرشید مرزانکروعبدالحفیظ ندوی نے انجام دئے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا