English   /   Kannada   /   Nawayathi

جب دنیا سو رہی تھی تب ہندوستان کے اصولوں کے سات دھوکہ کیا گیا : اویسی

share with us

نئی دہلی:10دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور ہوگیا ہے اس بل کے حق میں کل 303 ووٹ جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ اب یہ بل آئندہ کل راجیہ سبھا میں پیش ہوگا اور کل ہی بل پر بحث ہوگی۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے دیر رات ایک تویٹ کیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے کہا کہ ' جب آدھی رات کے وقت دنیا سو رہی تھی، بھارت کی آزادی، مساوات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انصاف کے آدرشوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، میں نے اس کے خلاف سخت جدوجہد کی اور میں ہر بھارتی سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، مایوسی کو اپنے قریب مت آنے دیجئے، نڈر اور مضبوط رہیں'۔

اسدالدین اویسی نے گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ میں بحث کے دوران اس بل کی مخالفت کی تھی، اس دوران انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر تلخ نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کا موازنہ ہٹلر سے کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیر داخلہ کا نام تاریخ میں ہٹلر کے ساتھ لکھا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا