English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنا انگڈی : پولیس نے آٹھ سو کلو بیف کیا ضبط 

share with us

اپنا انگڈی 09/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  اپنا انگڈی پولیس نے ایک لاری ضبط کرلی ہے جس کے ذریعہ بتایا جارہا ہے کہ بیف (گائے، بیل کا گوشت) منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی شراڈی گاؤں ک گنڈیا کے قریب اتوار کی رات کی گئی۔ پولیس نے 800کلو گوشت ضبط کرلیا ہے اور ایک شخص کوحراست میں لیا ہے، ساتھ ہی ساتھ لاری بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ 
    ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جب پولیس نے لاری کو تفتیش کے لیے روکا تو پتہ چلا ہے کہ اس میں آٹھ سوکلو گوشت ہے۔ ڈرائیور رضوان سے پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ یہ منگلورو منتقل کیا جارہا ہے کہ ذوالفقار نامی شخص کے حوالے کرنا تھا۔ ڈرائیور نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا ہے کہ جانور چینارایا پٹنانامی مقام پر ذبح کیے گئے تھے۔ ضبط شدہ گوشت کی مالیت دو لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا