English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پرعالمی خاموشی شرمناک ہے:سلوینیا

share with us

روم:09دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی ملک سلوینیا کے وزیر خارجہ میروسلائو سیرار نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی انتقامی اور جارحانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے جو برتائو کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری اور یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کے موقع پر سلوینیا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں گرائونڈ پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔

سیرار نے کہا کہ یورپی یونین کی نئی قیادت فلسطینیوں کے ساتھ نا انصافی اور فلسطینی قوم کے بنیادی مطالبات کو نظرانداز کرنے کا کوئی اقدام قبول نہیں کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلوینیا فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیتا اور دو ریاستی فارمولے کے تحت مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی وزیرخاجہ نے اپنی سلوینی ہم منصب کے سامنے فلسطین کی موجودہ صورت حال، امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت میں کیے گئے اقدامات اور ان کے مضمرات اور حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے متنازع موقف پر تفصیلی بریفنگ دی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا