English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک ڈارمے"ارطغرل "سے متاثر میکسیکو کا جوڑا مشرف بہ اسلام

share with us

انقرہ :09دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے مشہور ڈارمہ سیریل ارطغرل سے متاثر ہو کر میکسیکو سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان عیسائیت سے مشرف بہ اسلام ہوگیا۔

اسلام قبول کرنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامے ارطغرل اور ترکی کی انسان دوست سرگرمیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کے بعد انہوں نے دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا۔

وہ اس نتیجے پرپہنچے کہ اسلام ہی ایک سچا اور برحق دین ہے۔ انہوں نے لاس اینجلس کی "امریکن مسلم سوسائٹی" کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے کلمہ شہادت پڑھ پر اپنے دین اسلام کے سفر اور راہ ہدایت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اداکار جلال آل جنہوں نے ڈرامے ارطغرل میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا ہے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں مسلمانو کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور نو مسلم جوڑے کو تحائف پیش کیے اور مبارک باد پیش کی۔

اسلام قبول کرنے والے جوڑے نے وضاحت کی کہ انہوں نے پوری دنیا میں ترکی کی انسانیت دوست سرگرمیوں کے اثرات اور خاص طور پر "قیامت ارطغرل " ڈارمہ سیریل دیکھا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

جلال آل نے نو مسلم خاندان کو قرآن کے نسخے بھی تحفے میں دیے۔ ان میں کا انگریزی اور اسپانوی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا