English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلوریڈا فائرنگ کا واقعہ ملزم کا ذاتی فعل تھا: ایف بی آئی

share with us

امریکی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے گزشتہ  روز ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سعودی فضائیہ کے ایک افسر نےگزشتہ  جمعہ کو  فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کرنے کی جو  کارروائی   کی ہے   وہ اس کا ذاتی فعل تھا جس میں کسی دوسرے گروپ کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

خبر  کے مطابق "ایف بی آئی"کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ریچل روزاس نے جیکسن ویل میں ایف بی آئی کے دفتر میں بتایا کہ فائرنگ کے لیے سعودی اہلکار نے9 ملی میٹردھانے والے گلوک 45 پستول کا استعمال کیا تھا اور اس نے یہ پستول قانونی طور پر خریدا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارا ادارہ فائرنگ کے اس واقعے کو اس نوعیت کے دیگر واقعات کے مطابق ہی   دیکھتا ہے اگرچہ یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے مگریہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحمل اور صبر کے ساتھ اس معاملے کی تہہ تک جانا چاہتے ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم نے 80 خصوصی افسران ، 100 ساتھی معاونین ، بحریہ  کے درجنوں تفتیش کاروں اور متعدد دیگر وفاقی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے  حملہ آور کی شناخت 21 سالہ لیفٹیننٹ محمد سعید الشامرانی کے نام سے کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا