:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

امریکی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سعودی فضائیہ کے ایک افسر نےگزشتہ جمعہ کو فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کرنے کی جو کارروائی کی ہے وہ اس کا ذاتی فعل تھا جس میں کسی دوسرے گروپ کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
خبر کے مطابق "ایف بی آئی"کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ریچل روزاس نے جیکسن ویل میں ایف بی آئی کے دفتر میں بتایا کہ فائرنگ کے لیے سعودی اہلکار نے9 ملی میٹردھانے والے گلوک 45 پستول کا استعمال کیا تھا اور اس نے یہ پستول قانونی طور پر خریدا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ فائرنگ کے اس واقعے کو اس نوعیت کے دیگر واقعات کے مطابق ہی دیکھتا ہے اگرچہ یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے مگریہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحمل اور صبر کے ساتھ اس معاملے کی تہہ تک جانا چاہتے ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم نے 80 خصوصی افسران ، 100 ساتھی معاونین ، بحریہ کے درجنوں تفتیش کاروں اور متعدد دیگر وفاقی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی نے حملہ آور کی شناخت 21 سالہ لیفٹیننٹ محمد سعید الشامرانی کے نام سے کی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |