English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو کے سفیر کتاب چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

share with us

:09دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو کے وزیرِ خارجہ مارسیلو ایبرارڈ  نے کہا ہے کہ بیونس آئرس کے لئے میکسیکو کے سفیر  آسکر ریکارڈو والیرو  ریسیو  کو واپس بلا لیا  گیا ہے۔

ایبرارڈ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں نے اخلاقی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ارجنٹائن کے معروف کتب فروش  سے کتاب چوری کے ملزم ٹھہرائے جانے والے میکسیکو کےسفیر کی صورتحال کی تحقیق کی جائے۔ اس دوران ان کی ملک واپسی کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو مناظر کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ فراڈ  کے لئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا"۔

ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ویڈیو مناظر  میں 76 سالہ سفیر 26 اکتوبر کو بیونس آئرس کے ایک معروف کتب فروش الاتینیو گرینڈ سپلینڈڈ  میں شیلف سے  کتاب لے کر اخبار کے درمیان چھپاتے اور قیمت ادا کئے بغیر  دروازے سے نکلنے کے دوران   سکیورٹی الارم بجنے پر سکیورٹی عملے کی طرف سے  روکے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سکیورٹی حکام کی طرف سے آسکر ریکارڈو والیرو ریسیو کی رسید چیک کی گئی۔ کتاب چوری  کی بات سامنے آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور میکسیکو کے سفیر کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

سفیر پر چوری کے الزام کی تفتیش شروع کروا دی گئی ہے تاہم سفارتی حقوق کی وجہ سے وہ ارجنٹائن میں گرفتاری ، عدالتی کاروائی  اور سزا  سے معاف ہیں۔

آسکر ریکارڈو والیرو ریسیو پر جس کتاب کی چوری کا الزام ہے وہ فرانسیسی تاریخ دان گوئے چاوسینند نوگاریٹ  کی مصّنفہ  ایک سوانح عمری ہے جس کی قیمت 10 ڈالر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا