English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہبلی مارکیٹ میں مصر سے درآمد کی گئی پیاز 

share with us

ہبلی 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر اب دوسرے ممالک سے پیاز درآمد کی جارہی ہے۔ یہاں کی سب سے بڑی مارکیٹ میں 180سے 200روپئے فروخت ہونے سے عوام کی آنکھوں میں پہلے ہی سے پانی آیا ہوا ہے، اب عوام مزید پیاز کی مار جھیلنے کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے اب حکومت نے دوسرے ممالک سے پیاز درآمد کرکے اس بحران کی تلافی پر غور کیا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل منگلورو میں ترکی اور مصر سے پیاز منگوائی گئی تھی، اب ہبلی کے مارکیٹ میں بھی مصر کی پیاز نے اپنے قدم رکھے ہیں جس کے بعد مانا جارہا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوجائے گی۔ مارکیٹ میں سوکھی پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے اب گیلی پیاز کی خریداری کو عوام ترجیح دے رہی ہے۔ لیکن دیگر ملکوں سے درآمد کی گئی پیاز کے مارکیٹ میں آنے کے بعد پیاز کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی واقع ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا