English   /   Kannada   /   Nawayathi

قوم کی فلاح وبہبود کے لیے مساجد کے احاطہ میں کمیونٹی سینٹر قائم کیا جائے 

share with us

کرناٹک اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن نے وژن 2020کے تحت شروع کی تحریک، چیرمین عبدالعظیم کی پریس کانفرنس 

بنگلورو 08دسمبر 2019(فکروخبر /ایس این بی) کرناٹکا اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن نے ریاست کے مسلم اقلیتوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وژن 2020کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے جس کے تحت مساجد کے احاطہ میں کیمونٹی سینٹرس قائم کرکے مسلم قوم کے فلاحی وسماجی کام انجام دینے کے لیے مساجد کے ذمہ داروں کو آمادہ کیاجائے گا۔ مائناریٹی کمیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے بتایا کہ مساجد عبادت گاہیں ہیں۔ جہاں پانچ وقت مسلمانو ں کو جمع ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ایسا موقع دوسروں کی عبادت گاہوں میں نہیں ہوتا۔ مساجد کے احاطہ میں کمیونٹی سنٹر قائم کرکے یہاں سے کئی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے مسجد کے احاطہ میں الگ سے دفتر ہو جس میں کمپوٹرس، نوٹس بورڈ وغیرہ ہو۔ جس کے ذڑیعہ سرکاری اسکیموں اور اپمپلائمن نوٹی فیکیشن وغیرہ کی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔ 
    انہو ں نے کہا کہ نبی اکرمؐ کے دور میں مسجد نبوی میں عبادت کے ساتھ قوم کی فلاح وبہبود کے لیے پلاننگ ہوتی تھی اور مسائل حل کیے جاتے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسجد نبوی کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے آج مساجد کو کیمونٹی ڈیولپمنٹ سینٹر بنایا جائے جس میں محلہ کے مقیم لوگوں کی تفصیلات ہوں۔ ڈاکٹرس، ایڈوکیسٹ، برسرکاروریٹائرڈ سرکاری افسران کے نام او رٹیلی فون نمبرس کا بھی اندراج کیا جائے۔ محلہ میں سروے کرکے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ، بے روزگار افراد، غریب خاندانوں، مالدار حضرات وغیرہ کی نشاندہی کی جائے۔ ایک بیت المال قائم کرکے مستحق افراد کی مدد کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ سیاست دانوں سے جو مسائل حل نہیں ہوسکتے اسے مساجد کے پلیٹ فارمس سے بآسانی حل کیا جاسکتے ہیں۔ عبدالعظیم نے بتایا کہ اس کیمونٹی سنٹرس میں محلہ کے لوگوں کی آدھار کار ڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈس، اولڈ ایچ پینشن کارڈ وغیرہ بنانے کی میں رہنمائی کی جائے۔ انہو ں نے بتا کہ اس کمیونٹی سنٹر میں تین یاپانچ افراد کی کونسلنگ کمیٹی بناکر محلہ میں خاندانی گھریلو جھگڑوں کو سلجھایا جاسکتا ہے۔ اس میں شرعی مسائل سے جانکاری رکھنے والے اور محلہ کے ایڈوکیٹس حضرات کا تعاون لیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہمیں پولیس اسٹیشن اور عدالتوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہو ں نے بتایا کہ کونسلنگ کیسے کی جائے۔ اس کی تربیت کے لیے مائناریٹی کمیشن ایک ورکشاپ بھی منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔ مائناریٹی کمیشن کے چیر مین عبدالعظیم نے بتایا کہ مساجد میں وضو کے لیے حوض کے پانی سے صحت متأثر ہوسکتی ہے۔ حوض کے بجائے نلوں کا استعمال کرنا بہتر اور مناسب رہے گا۔ ساتھ ہی مساجد کے بیت الخلاء کو ہمیشہ پاک وصاف رکھنے کے کی بھی کوشش ہونی چاہیے۔ انہو ں نے بتایا کہ مساجد کے احاطہ میں ویلفیئر سنٹرس قائم کرے کام کریں گے تو قوم کے تقریباً 25فیصد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو توجہ دینے اور اس کام کے لیے روزانہ دو تین گھنٹے وقف کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ بعض جرائم پیشہ لوگوں نے قبرستانوں کو اڈہ بنالیا ہے۔ یہاں شراب، گانجہ وغیرہ کے عادی لوگ نظر آتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مائناریٹی کمیشن نے مقامی پولیس کو مکتبوب روانہ کرکے درخواست کی ہے کہ قبرستان میں پولیس کو نگرانی پر مامور کیا جائے۔ انہو ں نے بتایا کہ مائناریٹی کمیشن حساس علاقوں میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے امن کمیٹیاں بھی قائم کرے گی۔ پریس کانفرنس میں مائناریٹی کمیشن کے سکریٹری انیس سراج اور پرائیوٹ سکریٹری نثار احمد بھی شریک تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا