English   /   Kannada   /   Nawayathi

ِضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی :  بی جے پی لیڈران 

share with us

بیلگاوی 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹکا میں 5دسمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں جیت کو لے کر بی جے پی اراکین کافی جوش میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا سمیت کئی بی جے پی لیڈران نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے لیے درکار سیٹیں وہ ضرور جیتیں گے۔ یاد رہے کہ 9دسمبر بروز پیر کو ان انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے۔ ایڈی یوروپا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ آپ کو 9دسمبر کو ہی پتہ چل پائے۔ ہم پچیس سے تیس ہزار ووٹوں کے ساتھ ساتھ پندرہ کے پندرہ سیٹوں پر جیت درج کریں گے۔ 
    اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سی این اشوتھ ناراینا نے کہا کہ بی جے پی اکثر سیٹوں پر جیت درج کری گی اور ان باتوں کا حتمی اعلان 9دسمبر کو ہونے والا ہے۔ مستقبل میں بی جے پی حکومت جاری رہنے کے بارے میں سوال کیے جانے پر انہو ں نے کہا کہ عوام نے ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ 
    ملحوظ رہے کہ سترہ میں سے پندرہ ایم ایل اے مخلوط حکومت کے ساتھ تھے جنہو ں نے اپنا استعفیٰ رمیش کمار کو سونپنے کے بعد انہو ں نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا